مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ایران سے تجارتی تعلقات کے متعلق امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی دھمکیوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائے گا کیونکہ توانائی کا بحران ختم کرنے کےلیے ایسا کرنا ضروری ہے۔انہوں نے جمعرات کو اپنے دورہ برطانیہ، روس اور افغانستان کے بارے میں دفترِ خارجہ میں بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے لئے فیصلہ کرےگا اور اس سلسلے میں پاکستان امریکہ کی سفارشات کا پابند نہیں ہے۔حنا ربانی کھر نے ایران سے گیس پائپ لائن بچھانے پر امریکی اعتراضات کو رد کیا اور واضح پیغام دیا کہ پاکستان فیصلہ اپنے قومی مفاد میں کرے گا۔
مہر نیوز- 1 مارچ 2012ء: پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ایران سے تجارتی تعلقات کے متعلق امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی دھمکیوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائے گا کیونکہ توانائی کا بحران ختم کرنے کےلیے ایسا کرنا ضروری ہے۔
News ID 1548312
آپ کا تبصرہ